جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس،خطے کی سکیورٹی صورتحال اور آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال کی پہلی جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس جنرل راشد محمود کی زیرصدارت ہوا جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور آپریشن ضرب عضب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جنرل راشد محمود کی زیر صدارت جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف ،ائیر مارشل اور ایڈمرل پاک بحریہ نے شرکت کی ۔اجلاس میںداخلی اور خارجی خطرات کے پیش نظر فوج کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اس اجلاس میں خطے کی جغرافیائی ،تذویراتی اور آپریشن ضرب عضب کی صورتحال کا جائزہ لیا گیااور ساتھ ہی ساتھ دہشتگردوں سے نبٹنے کا عزم بھی کیا گیا۔
سینٹ انتخابات ، عمران خان نے اراکین کے ووٹ بکنے پر خیبرپختونخواہ اسمبلی توڑنے کی دھمکی دیدی