آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات، پاک فوج ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی:جنرل قمر باجوہ

آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات، پاک فوج ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی ...
آرمی چیف سے ایرانی سفیر کی ملاقات، پاک فوج ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی:جنرل قمر باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف اور ایرانی سفیر کی ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ایران کے ساتھ تعلقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،پاک فوج برادر ممالک کے ساتھ تاریخی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

بولڈ اداکارہ سنی لیون نے اپنے ایموجی سٹیکرز متعارف کروا دئیے

جنرل قمر باجوہ نے مزید کہا کہ پاک ایران فوجی تعاون سے علاقے میں امن کو فروغ ملے گا۔ملاقات میں ایرانی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا ہے اور کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے آپریشن ردالفساد قابل تعریف اقدام ہے۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -