عمران فاروق قتل کیس پاکستان میں چلنا ،بیگانے کی شادی میں عبد اللہ دیوانہ جیسا ہے :فاروق ستار

عمران فاروق قتل کیس پاکستان میں چلنا ،بیگانے کی شادی میں عبد اللہ دیوانہ ...
عمران فاروق قتل کیس پاکستان میں چلنا ،بیگانے کی شادی میں عبد اللہ دیوانہ جیسا ہے :فاروق ستار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس پاکستان میں چلنا ،بیگانے کی شادی میں عبد اللہ دیوانہ جیسا ہے ،اس کیس میں گرفتار کیے گئے ملزموں پر جرم ثابت کر کے سزائیں دے دی جائیں گی ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کو ٹارگٹ کیا جا رہاہے ،یہ کیس سیاسی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے چلا یا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر خالد شمیم کی ویڈیو سے متعلق خط بھیجنے کی تجویز ضرور دی گئی تھی تاہم اس سے متعلق میں نے برطانوی وزیر اعظم کو کوئی خط نہیں لکھا ،اگر پارٹی کے کسی فرد نے خط لکھا ہوتو اس کا پارٹی سے تعلق نہیں بلکہ یہ انفرادی عمل ہو گا ۔فاروق ستار نے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کا کور کمانڈر نوٹس لیں ،امید ہے کسی کو دیوار سے لگانا ریاستی پالیسی نہیں ہے ،دیوارسے لگائے جانے کے تاثر کا کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز نوٹس لیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ کور کمانڈر کراچی سے ملاقات نہیں ہوئی بلکہ فون پر بات ہوئی تھی ۔

مزید :

قومی -