پانامہ کیس میں عدالت نے مریم نواز کو کلیئر کیا اب ڈان لیکس معاملے کو بھی مریم نواز سے جوڑا جا رہاہے:دانیال عزیز

پانامہ کیس میں عدالت نے مریم نواز کو کلیئر کیا اب ڈان لیکس معاملے کو بھی مریم ...
پانامہ کیس میں عدالت نے مریم نواز کو کلیئر کیا اب ڈان لیکس معاملے کو بھی مریم نواز سے جوڑا جا رہاہے:دانیال عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ اپوزیشن مریم نواز سے خوفزدہ ہے اور مریم نواز اپوزیشن کے ذہنوں پر سوار ہیں، پانامہ کیس میں عدالت نے مریم نواز کو کلیئر کیا اب ڈان لیکس معاملے کو  بھی مریم نواز سے جوڑا جا رہاہے،وزیراعظم کو حب الوطنی کے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ مجھے بڑا افسوس ہوا ہے یہ سب دیکھ کر کہ معلوم نہیں کہ نجانے ایک عورت سب کے سروں پر سوار کیسے ہو گئی ہے ؟یہ سب مریم نواز سے خوفزدہ کیوں ہیں؟ وہ اپنے گھر پر بیٹھی ہیں ،انہوں نے مریم نواز پر ہر طرح کا کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی ہے ،پانامہ کیس میں سپریم کورٹ نے مریم نواز پر لگے الزامات مسترد کئے، اب ڈان لیکس معاملے کو بھی مریم نواز سے جوڑا جا رہا ہے،تحریک انصاف اور دیگر لوگ مریم نواز سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز پبلک آفس ہولڈر نہیں، اپوزیشن کے ذہن میں مریم نواز سوار ہیں،اپوزیشن کے ہوش و حواس کھو چکے کبھی کچھ کہتے ہیں اور کبھی کچھ ۔ دانیال عزیز نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے ہیلی کاپٹر میں کون سبزیاں بیچ رہا تھا؟ پی ٹی آئی کے بیانات میں تضاد کیوں ہے؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو حب الوطنی کے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے، جندال اگر پاکستان آئے ہیں تو وزیراعظم سے کاروباری سلسلے میں ملنے آئے ہیں، کسی سے ملنے سے کوئی غدار نہیں ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ کو بھی متنازعہ بنانا چاہتی ہے، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کا آپس میں مک مکا ہو چکا ہے،عمران خان کی طرف سے 10ارب آفر کا الزام فضول اور افسوس ناک ہے، عمران خان کے الزام کا حقیقت سے دور دور کا تعلق نہیں، کبھی کہتے ہیں کہ نواز شریف نے 10ارب آفر کئے کبھی کہتے ہیں کہ شہباز شریف کے دوست نے آفر کی اور کبھی کہتے ہیں کہ حمزہ شہباز کے دوست نے آفر کی ، عمران خان کے متنازع بیانات سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ عمران خان جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بیرونی فنڈنگ لیتے ہیں ، عدالت میں غیر ملکی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کی منی لانڈرنگ سامنے آ گئی ہے، عمران خان کو جواب دینا ہو گا۔

دانیا ل عزیز کا کہنا تھا کہ ابھی یہ کلثوم نواز کی تعریفیں کر رہے تھے ،وہ بھی تو کوئی پوزیشن ہولڈر نہیں تھیں ،ان کے ہوش گم ہو چکے ہیں ،شکوک و شبہات کی بنا ء پر تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے والے شخص کے بارے میں اتنے بڑے دعوی کرنا زیادتی ہے ، جہانگیر ترین کے جہاز کی سیٹیں کتنی نرم ہیں یا اس میں کیا پیش کیا جاتا ہے ؟اللہ بہتر جانتا ہے ،سپریم کورٹ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف میں مک مکا ہو چکا ہے،یہ اوپر اوپر سے ایک دوسرے پر تنقید کر رہے اور گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -