نندی پور پاورپراجیکٹ، ناصراسلم زاہد کے انکار کے بعد جسٹس رمدے کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیشن بنانے کافیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جسٹس ریٹائرڈ ناصراسلم زاہد کے انکار کے بعد نندی پور پاور پلانٹ کی بندش سے متعلق ذمے داروں کے تعین کیلئے جسٹس(ر)خلیل الرحمان رمدے کی سربراہی میں نیا تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اس سلسلے میں وزارت پانی و بجلی کی طرف سے پہلے جسٹس رمدے سے ان کی رضامندی لی جائے گی اور اگر انہوں نے کمیشن کی سربراہی کے لیے دستیابی ظاہر کی تو اس کے بعد باضابطہ طور پر اسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائیگا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے حکومت نے جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد کو کمیشن کا سربراہ بنایا تھا تاہم انہوں نے طبی مسائل کے باعث کمیشن کی سربراہی سے معذرت کر لی تھی۔