مسلم لیگ (ن) نے این اے 122میں دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا، 11 تاریخ کو پوری تیاری کیساتھ شکست دیں گے: عمران خان

مسلم لیگ (ن) نے این اے 122میں دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا، 11 تاریخ کو پوری تیاری ...
مسلم لیگ (ن) نے این اے 122میں دھاندلی کا منصوبہ بنا لیا، 11 تاریخ کو پوری تیاری کیساتھ شکست دیں گے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ 11اکتوبر کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے خواتین کے پولنگ سٹیشن پر دھاندلی کا منصوبہ بنا رکھا ہے لیکن تحریک انصاف کی خواتین پولنگ ایجنٹ اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور پی ٹی آئی کے پولنگ سٹاف کو ٹریننگ دے رہے ہیں جس میں پی ٹی آئی ورکرز کو دھاندلی روکنے کے طریقے سکھائے گئے ہیں۔

عمران خان نے دھاندلی کے طریقہ کار کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جب پولنگ ختم ہو جاتی ہے اور رزلٹ کا تھیلا لے کر جا یا جاتا ہے تو راستے میں بھی دھاندلی کی جاتی ہے۔جب تھیلا ریٹرننگ آفیسر کے پاس جا رہا ہو تو فوجی گاڑی کے اندر بھی بیٹھا ہو ۔11تاریخ کو پوری تیاری سے ن لیگ کی دھاندلی کو شکست دیں گے ۔رزلٹ لے کر جانے والی گاڑیوں کے پیچھے پی ٹی آئی کے پانچ پانچ موٹر سائیکل سوار ورکرز پیچھے جائیں گے ۔ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کر کے ہم نے جیت کر جعلی ووٹ دینے والوں کے سزا دینے ہیں۔  چوہدری سرور برطانیہ میں صرف ووٹرز کو گھروں سے نکلنے کی ٹریننگ دیتے تھے لیکن پاکستان میں دھاندلی جیسے مجرمانہ فعل کر روکنے کے لیے بھی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔سمن آباد کی ڈو نگی گراﺅنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا اس لیے ملک میں حقیقی اسلام نافذ کرنا ہو گا۔اگر پاکستان اپنے بننے کی وجہ کھو بیٹھا تو ہمارا کوئی مستقبل نہیں ۔عدل اور انصاف کا مطلب ہے کہ معاشرہ کمزور افراد کی ذمہ داری لے ۔ان کا کہنا تھا کہ این اے 122میں ڈھائی سال بعد 53ہزار جعلی ووٹ نکلے اور انتخابات میں مجھے 8ہزار ووٹوں سے شکست ہوئی ۔انصاف کے حصول کے لیے ڈھائی سال اور چھبیس لاکھ روپے لگے ۔ان 53ہزار جعلی ووٹ ڈالنے والوں کو سزائیں کیو ں نہیں ہوئیں ۔اتنے بڑے جرم کی ایک آدمی کو بھی سزا نہیں ہوئی ۔الیکشن کمیشن کے جس عملے نے دھاندلی کی تو وہ ہی عملہ الیکشن کروا رہا ہے ۔جس ملک میں سزا و جزا کا نظام ختم ہوتا ہے وہ ملک تباہ ہو جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گیارہ تاریخ کو کوئی عمران خان کے لیے نہیں نکلے گا بلکہ اپنے لیے نکلیں گے ۔دھاندلی کا وا ویلا اس لیے مچا یا کہ ن لیگ کی دھاندلی ثابت کرنا چاہتا تھا ۔عمران خان نے کہا کبھی ن لیگ کو مینار پاکستا ن جلسہ کرتے ہوئے دیکھا ہے ،تحریک انصاف نے تین بار مینا ر پاکستان کو بھرا،یہ کیسی جمہوریت ہے کہ عوام پی ٹی آئی کے ساتھ اور ووٹ ن لیگ کو پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ن لیگ کی حکومت آئی تو تیل کی قیمت گری لیکن بجلی کی قیمت دوگنی کر دی اور لوڈ شیڈنگ پر بھی قابو نہیں پایا ۔چالیس فیصد بجلی تیل سے بن رہی ہے ۔نیپرا کی رپورٹ کے مطابق ستر فیصد پاکستانیوں کو اضافی بل دیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ 2008میں ہر پاکستانی پر 36ہزار قرضہ تھا اور آج ہر پاکستانی پر 1لاکھ روپے سے زائد کا قرضہ ہے ۔لوگوں پر ٹیکس پر ٹیکس اس لیے لگائے جا رہے ہیں تا کہ عوام سے مہنگائی کے ذریعے پیسے وصول کیے جا سکیں ۔ہم لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ انہی پر لگائیں گے اس لیے لوگ ہمیں ٹیکس دیں گے ۔ابھی لوگ اس لیے ٹیکس نہیں دیتے کیو نکہ انہیں پتہ ہے کہ حکمر ان ٹیکس کے پیسوں کی عیاشی کریں گے ۔نیب کا چیف انہیں کیسے پکڑے گا ۔

مزید :

قومی -Headlines -