وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات،نیب کے چیرمین کے لئے ناموں پر غور

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات،نیب کے چیرمین کے لئے ناموں پر غور
وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات،نیب کے چیرمین کے لئے ناموں پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کی ملاقات کے دوران نیب کے نئے چیرمین کے ناموں پر مشاورت کی گئی ۔

چین سے کشیدگی کا خاتمہ صرف مذاکرات سے ممکن ہے:بھارتی وزیرداخلہ
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشیدسے ملاقات کے دوران نیب کے نئے چیرمین کے ناموں پرمشاورت کی گئی ،اس موقع پر حکومت اور اپوزیشن نے اپنی ،اپنی جانب سے تین ،تین نام پیش کیے ۔حکومت کی جانب سے جسٹس(ر)رحمت جعفری،جسٹس(ر)چودھری اعجاز اور سا بق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کانام دیا گیا۔اپوزیشن کی جانب سے سا بق سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمدخان، جسٹس(ر)فقیرمحمدکھوکھراور جسٹس(ر)جاویداقبال کانام دیا گیا ہے ۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ا شتیاق احمدخان کانام جماعت اسلامی نے دیا ہے ،جبکہ ایم کیوایم اورپی ٹی آئی سے بھی 3،3نام مانگے گئے تھے جو انہوں نے ا بھی تک نہیں دیئے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نیب کے چیرمین کے لئے دیگروکلا،ریٹائرڈججوں اوربیوروکریٹس کے نا موں پربھی غورکیا،جبکہ وزیراعظم سے آ ئندہ ملاقات 5 اکتوبرکوہوگی،چیئرمین نیب کا8 اکتوبرتک فیصلہ کرناہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -