اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے

اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے
اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس میں پیشی کیلئے احتساب عدالت پہنچ گئے،نیب کورٹ کے جج محمدبشیرکیس کی سماعت کریں گے،استغاثہ کے28میں سے2گواہ اسحاق ڈارکےخلاف اپنا بیان ریکارڈکرائیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار کی عدالت آمد میں تاخیر کے باعث سماعت میں کچھ دیر کیلئے وقفہ کر دیا گیا،اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ وزیر خزانہ کیوں انتظار کروا رہے ہیں انہیں ساڑھے 8 بجے عدالت میں پیش ہونا چاہئے تھا ،ملزم کی عدم حاضری کے باعث سماعت میں 20 منٹ کا وقفہ کیا گیا،اس موقع استغاثہ کی ٹیم اور2 گواہان احتساب عدالت میں موجود تھے ،عدالت میں سرکار بنام اسحاق ڈار کی صدا بھی لگائی گئی ،اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمدبشیرکریں گے،وفاقی وزیر خزانہ کی پیشی پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،نیب کورٹ میں غیرمتعلقہ افراد کاداخلہ بند،جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کے راستے بند کردیئے گئے جبکہ سکیورٹی کیلئے550 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے اسحاق ڈارپر27ستمبرکوفردجرم عائدکی تھی۔

مزید پڑھیں:۔وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات،نیب کے چیرمین کے لئے ناموں پر غور

مزید :

قومی -