ورکنگ باونڈری پربھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ ،دو بچے شہید ،پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں 3بھارتی فوجی ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باﺅنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں دو معصوم بچے شہید ہو گئے ،پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے 3بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ورکنگ باﺅنڈری کے راولا کوٹ اور چری کوٹ سیکٹر کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو بچے شہید ہو گئے ۔جواب پر پاک فوج نے دشمنوں کی چوکیوں کو نشانہ بنا یا جس کے نتیجے میں 3بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 5زخمی ہو گئے ۔