وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے پوچھنا پڑے گا کہ انہوں نے کن مشیروں کی بات کی ،4مشیروں کو بلا کر پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی مشورہ نہیں دیا:شاہد خاقان عباسی

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے پوچھنا پڑے گا کہ انہوں نے کن مشیروں کی بات کی ...
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے پوچھنا پڑے گا کہ انہوں نے کن مشیروں کی بات کی ،4مشیروں کو بلا کر پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی مشورہ نہیں دیا:شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ احتساب عدالت میں رینجرز تعینات کرنے کے احکامات کس نے جاری کیے؟ اس معاملے کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے ،جج اور کمانڈوز سے کچھ معلوم نہیں ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے مسلم لیگ کی جنرل کونسل کے اجلاس کے دوران شہبازشریف نے نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ گاڑی اور عہدے سے تعلق رکھنے والے ایک دو مشیروں نے آپ کو غلط مشورے دیے ۔شہبازشریف کے اس بیان پر صحافی جاوید چوہدری نے شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے پوچھنا پڑے گا کہ انہوں نے کن مشیروں کی بات کی ،4مشیروں کو بلا کر پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی مشورہ نہیں دیا ۔
پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ اسحاق ڈار پر مقدمے کی کوئی حقیقت نہیں ہے میں ان کی مکمل سپورٹ کروں گا ،اسحاق ڈار 2018تک وزیر خزانہ ہی رہیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ رینجرز کی تعیناتی کے معاملے کی تہہ تک پہنچنا ضروری ہے ،جج اور کمانڈوز سے کچھ معلوم نہیںہواہے ،بریگیڈیئر آصف سمیت سب سے پوچھنا پڑے گا ،قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔احسن اقبال کے ریاست میں ریاست کے بیان پر شاہدخاقان عباسی کا کہناتھا کہ ریاست میں کوئی ریاست نہیں ہے ،انہوں نے حالات کے مطابق بیان دیا تھا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -