سرتاج عزیز دورہ کابل پر روانہ ہو گئے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ خلیل اللہ قاضی نے کہاہے کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز دورہ افغانستان پر روانہ ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ سرتاج عزیز دورہ افغانستان کے دوران افغان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس دوران وہ افغان امن کے حوالے سے پاکستانی نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے ۔
ترجمان کا کہناتھا کہ مشیر خارجہ یہ بھی پیغام پہنچائیں گے کہ پاکستان افغانستان میں امن ومفاہمتی عمل میں سہولت کار کا کردار جاری رکھنے کیلئے تیار ہے اور ملاقات کے دوران افغان قیادت سے پاکستانی سفارتی عملے کی حفاظت کے معاملے پر بھی تفصیلی بات چیت کریں گے ۔۔
ترجمان نے کہا کہ ڈی جی رینجر ز پنجاب اور بی ایس ایف حکام کے درمیان ملاقات رواں ماہ ہوگی ۔