وزیر اعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10ستمبر کو طلب
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس 10ستمبر کو طلب کرلیا ہے جس میں ملکی سیکیورٹی کے اہم معاملا ت زیر بحث آئیں گے ۔اجلاس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف اورچاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ سمیت سول وعسکری حکام شامل ہو نگے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز رشریف کی زیر صدار ت ہو نے والے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلا ن کے 20نکات پر اب تک ہو نے والے عملد رآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور نیشنل ایکشن پلان کے عملدرآمد کو مزید تیز کرنے پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں ،مدرسوں کی رجسٹریشن اورانٹیلی جنس شیئر نگ سمیت نیشنل ایکشن پلان کے اہم امور زیر بحث آئیں گے ۔اس دوران سو ل و عسکری حکام نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے وزیرا عظم کو بریفنگ بھی دیں گے ۔