پی ٹی آئی نے روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرا دی

پی ٹی آئی نے روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک ...
پی ٹی آئی نے روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے روہنگیائی مسلمانوں پر ظلم ستم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرا دی ہے۔ یہ تحریک التواءشاہ محمود قریشی، عارف علوی، شیریں مزاری، اسد عمر اور شفقت محمود کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے معاملے پر فوری بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ برما میں لاکھوں مسلمانوں کے گھر نذر آتش کئے جا رہے ہیں، معاملے کی نزاکت کے پیش نظر ایوان میں جامع بحث کی جائے۔

مزید :

قومی -