”آپ کرپشن چھوڑ یں ہم کنٹینر پر چڑھنا چھوڑدیں گے “ ، کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں رانا حیات اور اسدعمر میں نوک جھوک

”آپ کرپشن چھوڑ یں ہم کنٹینر پر چڑھنا چھوڑدیں گے “ ، کابینہ کمیٹی کے اجلاس ...
”آپ کرپشن چھوڑ یں ہم کنٹینر پر چڑھنا چھوڑدیں گے “ ، کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں رانا حیات اور اسدعمر میں نوک جھوک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی کی کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران رانا حیات اور اسد عمر میں نوک جھوک ہو گئی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی کابینہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رانا حیات کی زیر صدارت جاری تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمرکی آمد پر دونوں میں تنزیہ جملوں کا تبادلہ ہو گیا ۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

چیئرمین کمیٹی رانا حیات نے اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں آگئے ہیں تو کنٹینر پر چڑھنا بھی چھوڑ دیں جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ” آپ کرپشن چھوڑ یں ہم کنٹینر پر چڑھنا چھوڑ دیں گے“ ۔
اسد عمر کے اس جواب پر چیئرمین رانا حیات نے استفسار کیا کہ کیا خیبر پختونخوا میں کرپشن ختم ہو گئی ؟ جس پر پی ٹی آئی رہنما مسکرا دیے اور جواب دیے بغیر خاموش ہو گئے۔

مزید :

قومی -