نعیم الحق اور عبد العلیم خان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

نعیم الحق اور عبد العلیم خان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
نعیم الحق اور عبد العلیم خان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے دو اہم رہنماوںترجمان نعیم الحق اور وسطی پنجاب کے صدر عبد العلیم خان کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ۔گزشتہ روز نعیم الحق نے این اے 125کے ٹکٹ کے حوالے سے عبد العلیم خان کے بیان کی نفی کی تو آج عبد العلیم خان نے واضح کر دیا کہ کس حلقے سے الیکشن لڑنا ہے ،اس بارے میں فیصلہ خود کروں گا ،نعیم الحق کو اپنے میڈ یا سیل پر توجہ دینی چاہیے ۔
تفصیل کے مطابق این اے 125میں جنرل الیکشن میں تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا مقابلہ کیا تھا جس میں خواجہ سعد رفیق جیت تو گئے تھے لیکن یہ حلقہ بھی ان ہی چار حلقوں میں شمار ہوا جن کے بارے میں سپریم کورٹ نے تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔
چند روز قبل عبد العلیم خان نے اس حلقے سے خود الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیااور پریس ریلیز جاری کی ۔اس کے جواب میں نعیم الحق نے گزشتہ روز پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقے سے کون الیکشن لڑے گا ،اس بات کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ میں کیا جائے گا ۔نعیم الحق کی اس پریس ریلیز جواب دیتے ہوئے عبد العلیم خان نے کہا کہ میں پارٹی کا سنٹرل پنجاب کا صدر ہوں ،اس لیے مجھے پورا اختیار ہے کہ کس کو قومی اسمبلی کے حلقے کے لیے ٹکٹ دینا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نعیم الحق کو اپنے میڈ یا سیل پر توجہ دینی چاہیے ۔

مزید :

قومی -