سپریم کورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو 10سال بعد انصاف دیتے ہوئے رہائی کا حکم سنا دیا

سپریم کورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو 10سال بعد انصاف دیتے ہوئے رہائی کا حکم سنا ...
سپریم کورٹ نے سزائے موت کے ملزم کو 10سال بعد انصاف دیتے ہوئے رہائی کا حکم سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ میں سزائے موت کے ملزم کو 10 سال بعد انصاف مل گیا، عدالت نے ملزم محمد عامر کی سزائے موت ختم کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔ جن افراد کی گواہی تسلیم نہ کرتے ہوئے 4 ملزمان کو بری کیا گیا انہی کی گواہی پر ملزم کو سزا سنائی گئی۔گواہان 4 ملزمان کیخلاف قابل اعتبار نہ رہے، ان کو ایک ملزم کے خلاف کیسے مانا جائے۔عدالت نے ملزم محمد عامر کی سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔محمد عامر کے خلاف 2006 میں تھانہ چوٹالہ جہلم میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا اور ٹرائل کورٹ نے 4 شریک ملزمان کو بری کردیا تھا۔

مزید :

قومی -