علماءکرام نے پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت میلے کی منظوری کی مخالفت کردی

علماءکرام نے پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت میلے کی منظوری کی مخالفت کردی
علماءکرام نے پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت میلے کی منظوری کی مخالفت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )علماءکرام نے پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت میلے کی منظور ی کی مخالفت کردی ،ان کاکہنا ہے کہ پنجاب حکومت ظالمانہ فیصلے کو واپس لے ۔

پنجاب حکومت نے بسنت میلے کی منظوری دے دی
نجی نیوز چینل دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے علما ءکرام نے کہا کہ پنجاب میں بسنت نے کئی گھروں کے چراغ گل کردئیے ،کئی والدین اب بھی اپنے معصوم بچوں کو یاد کر کے روتے ہیں جو اس بے ہودہ تہوار کی بھینٹ چڑھ گئے ۔انہوں نے پتنگ بازی میں جوا بھی لگتا ہے جس کے باعث لوگوں کا جوش بڑھ جاتا ہے اور پھر احتیاطی تدا بیر بالائے طاق رکھ دی جاتی ہیں اور کیمیکل والی ڈوروں کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے کئی جانوں کا ضیائع ہو چکا ہے ۔پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت کو سنجیدہ ایشوز پر توجہ دینی چاہیے ،بسنت میلے سے کسی کوفائدہ نہیں ہو گا لیکن ہلاکتوں کا خدشہ ضرور ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو بھی مناسب سمجھیں وہ تقریب کرے لیکن جب قیمتی جانوں کی حفاظت کی بات ہو تو ایسے تہوار نہ ہی منائے جائیں تو اچھا ہو گا ۔

مزید :

قومی -