وزیر اعظم کا پنجاب میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کا جائزہ، مقامی حکومتوں کے فعال نظام کے بغیرجمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی:نواز شریف
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات پرجائزہ لیا گیا،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کے فعال نظام کے بغیرجمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی۔
دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کا اجلاس وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں چو دھری نثار علی خان،شاہد خاقان عباسی اور دیگر وفاقی وزراءنے بھی شرکت کی ہے،پنجاب میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی ہے،اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندو ں کا انتخاب جلد مکمل کیا جائے اس کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔
’اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم
انہوں نے کہا ہے کہ مقامی حکومتوں کا نظام نئی قیادت کی نرسری اور تربیت گاہ ہے،مقامی حکومتوں کے فعال نظام کے بغیرجمہوریت پروان نہیں چڑھ سکتی۔