افغانستان پر جلد بھارتی دوستی کا پردہ چاک ہوجائے گا، افغان صدرمودی کی زبان نہ بولیں:خورشیدشاہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ افغانستان پر جلد ہی بھارتی دوستی کا پردہ چاک ہوجائے گااور افغان صدر اشرف غنی مودی کی زبان نہ بولیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے پاکستان مخالف افغان صدر کے بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہائیوں تک لاکھوں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کی اوربحری راستوں سے افغان عوام کو ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کرتے رہے۔
’اوئے کچھ کر گزر‘ پاکستان کی پہلی آن لائن فلم
انہوں نے بھارتی حکام پر تنقید کرتے ہوئے کہ بھارت کی دوستی کیسی ہے اس کا راز عنقریب افغانستان کے سامنے آجائے گاکہ یہ کس طرح کے لوگ ہیں، بھارت نے روس سے دوستی کی لیکن جب روس پر جنگ مسلط ہوئی تو یہ لوگ بیٹھے تماشا دیکھتے رہے،افغان صدر پاکستان کیخلاف مودی کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے بیان بازی سے گریز کریں، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ اس بھارتی زبان کے باعث اتنا دور نکل جائیں کہ واپسی کا راستہ دشوار ہوجائے۔