جب بھی آمریت مسلط کی گئی پیپلزپارٹی نےعلم بغاوت بلند کیا: بلاول بھٹوزرداری

جب بھی آمریت مسلط کی گئی پیپلزپارٹی نےعلم بغاوت بلند کیا: بلاول بھٹوزرداری
جب بھی آمریت مسلط کی گئی پیپلزپارٹی نےعلم بغاوت بلند کیا: بلاول بھٹوزرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زردار ی کا کہنا ہے کہ جب بھی آمریت مسلط کی گئی پیپلزپارٹی نےعلمِ بغاوت بلند کیا

تیسری نسل ہے جو اس جدوجہد کو سینے سے لگائے ہوئے ہےپاکستان پیپلزپارٹی کے 50ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی کے نئے منشور کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر معاشی اصلاحات، لیبراصلاحات، خواتین سے متعلق اور تعلیمی اصلاحات لائیں گے تا کہ نوجوانوں کو روزگار ڈھونڈنا نہ پڑے ،پاکستان میں عدالتی،پولیس اورسول سروس اصلاحات کاآغازکیاجائےگا ہم عوام کو اقتدار کی منتقلی پر یقین رکھتے ہیں،بھٹواوربی بی شہید کاپاکستان بنانے کے لیے کئی دریاعبورکرنے ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے دو خواتین کو گولی مارتے وقت کیا کہا اور دونوں عورتیں اس وقت کیا نعرہ لگا رہی تھیں، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ میں ایسا انکشاف کہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے
اسلام آبادمیں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج ہم پارٹی کا پچاسواں یوم تاسیس منا رہے ہیں بتانا چاہتا ہوں نصف صدی کے سفر میں یہ کارواں کن کن صحراو¿ں سے گزرا ،سرمایہ داروں اورجاگیرداروں کےخلاف جدوجہد پرقائدین کوخراج تحسین پیش کر تاہوں یہ تیسری نسل ہے جو علم تھامے جدوجہد کے میدان میں سرگرم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی روایات سے طاقت لیتے ہوئے نئی روایات قائم کریں گے وہ معاشرہ بنائیں گے جو دہشت گردی سے پا ک ہو اسلام وہ دین ہے جو فرقہ واریت کو رد کرتا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ جمہوریت ہی ملک کو مضبوط بنا سکتی ہے ہم نہیں چاہتے تھے کہ الیکشن ملتوی ہوں اس لیے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا پاکستان کو حقیقی سماجی جمہوری ملک بنائیں گے۔بی بی شہید 30 سال سیاست میں اور 4 سال اقتدار میں رہیں،شہید بی بی نے مارشل لا ریگولیشن کا خاتمہ کیا ضیاالحق نے ا سلام کو اپنا اقتدار طول دینے کے لیے استعمال کیا بینظیربھٹو پرویز مشرف کی منافقانہ پالیسیوں کی مخالفت کرتی رہیں۔بلاول کہتے ہیں کہ بھٹو شہید نے پاکستان کو جمہوری اور پارلیمانی روایات پر ڈالا، قائد عوام کو پھانسی دے کر آمر ضیاسمجھا پارٹی ختم ہو گئی بینظیر نہتی لڑکی تھی لیکن اسے غریبوں کی طاقت پر بھروسہ تھا بے نظیر بھٹو نے عوام کے لیے جدوجہد نہیں چھوڑی شہید بی بی نے عوام کے حقوق کے لیے آمر کے خلاف جدوجہد کی۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آمروں کی وجہ سے مشرقی اور مغربی پاکستان میں خلیج بڑھتی گئی جب صورتحال نہیں سنبھالی گئی تو اقتدار بھٹو کے حوالے کردیا گیا جب اقتدار بھٹو کے حوالے کیا گیا تب یہ شکستہ پاکستان تھا بھٹو شہید نے اس ملک کو آئین دیا،جمہوری پاکستان کےخلاف بین الاقوامی اورجمہوری مخالف قوتوں نے سا زش کی بھٹودور میں غیر ملکی ترسیلات ملنا شروع ہوئی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

قومی -