قطری شہزادے کے خط کو کیسے نکال پھینکیں ،وزیراعظم کے بچوں کا انحصار اسی خط پر ہے ،نعیم بخاری کے مطالبے پر جسٹس آصف کھوسہ کے ریمارکس

 قطری شہزادے کے خط کو کیسے نکال پھینکیں ،وزیراعظم کے بچوں کا انحصار اسی خط پر ...
 قطری شہزادے کے خط کو کیسے نکال پھینکیں ،وزیراعظم کے بچوں کا انحصار اسی خط پر ہے ،نعیم بخاری کے مطالبے پر جسٹس آصف کھوسہ کے ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناما لیکس کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے قطری خط کو کارروائی سے نکالنے کا مطالبہ کردیا جس پر جسٹس آصف کھوسہ نے ریمارکس دئیے کہ یہ خط کیسے نکال پھینکیں ،وزیراعظم کے بچوں کا انحصار اسی خط پر ہے۔

ثابت کرنا ہوگاگلف سٹیل کی فروخت کی رقم وزیراعظم کے اکاﺅنٹ میں رہی ،جسٹس اعجاز افضل
تفصیل کے مطابق پاناما لیکس کیس میں دلائل دیتے ہوئے نعیم بخاری نے کہا کہ 2016میں قطری شہزادہ 1980کی یاد تازہ کر رہا ہے ،سرمایہ کاری کے بارے میں والد کچھ اور اولاد کچھ اور کہتی ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قطری شہزادے کے خط کو کارروائی سے نکا ل پھینکا جائے ،اگر اس خط کو نظر انداز کردیں تو پتہ لگ جائے گا فلیٹس شریف خاندان نے خریدے ۔اس پر جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آ پ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں ؟آپ کے پاس کیا ثبوت ہے ؟،آپ کو دستاویزی ثبوت دکھانا ہو گا ۔نعیم بخاری کے مطالبے پر جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ یہ خط کیسے نکال پھینکیں ،وزیراعظم کے بچوں کا انحصار اسی خط پر ہے۔

مزید :

قومی -