کسی کا نصیب فیتے کاٹنا اور کسی کے ذمے الزامات لگانا ہے: مریم اورنگزیب

کسی کا نصیب فیتے کاٹنا اور کسی کے ذمے الزامات لگانا ہے: مریم اورنگزیب
کسی کا نصیب فیتے کاٹنا اور کسی کے ذمے الزامات لگانا ہے: مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسی کے نصیب میں فیتے کاٹنا ہے اور کسی کے نصیب میں الزام صرف لگانا ہوتا ہے،عمران خان کیلئے میرا پیغام ہے کہ پاکستان میں انرجی پراجیکٹس لگ رہے ہیں اور ترقی بھی ہورہی ہے۔
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میںنیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف پورے ملک کے منتخب وزیر اعظم ہیں اس لیے ہمارا فرض ہے کہ ان پر لگائے گئے ہر جھوٹے الزام کا جواب دیں۔ عمران خان ایسی گفتگو کرتے ہیں جس میں اداروں کی تضحیک کا عنصر شامل ہوتا ہے، انہوں نے خود کہا کہ ان کا کام الزام لگانا ہے ثبوت پیش کرنا نہیں، انہوں نے ہر فورم پر الزام لگایا لیکن جب ثبوت دینے کی باری آئی تو ان کا ٹرک گم ہوگیا۔

اپوزیشن کا کام ثبوت دینا نہیں ، نشاندہی کرنا ہے ، نوازشریف نے سچ بولا ، کرپشن کاپیسہ کوئی اپنے نام پر نہیں رکھتا : عمران خان
انہوں نے کہا کہ عمران خان مریم نواز سے خوفزدہ ہیں اور اسی لیے الیکشن کمیشن میں کہتے ہیں کہ مریم نواز اپنے شوہر کے زیر کفالت ہیں لیکن سپریم کورٹ میں کہتے ہیں کہ وہ اپنے والد کی زیر کفالت ہیں۔عمران خان کا پورا کیس جھوٹ پر مبنی ہے ، ان کیلئے میرا پیغام ہے کہ پاکستان میں انرجی پراجیکٹس لگ رہے ہیں اور ترقی بھی ہو رہی ہے۔ عمران خان کو فیتے کاٹنے کی تکلیف ہے لیکن یہ بھی کسی کسی کے ہی نصیب میں ہوتا ہے کہ وہ فیتے کاٹے جبکہ کچھ لوگ صرف الزامات ہی لگاتے رہتے ہیں۔

مزید :

قومی -