جس عمارت میں تصویر لی گئی وہ وزارت داخلہ کے ماتحت ہے :خورشید شاہ

جس عمارت میں تصویر لی گئی وہ وزارت داخلہ کے ماتحت ہے :خورشید شاہ
جس عمارت میں تصویر لی گئی وہ وزارت داخلہ کے ماتحت ہے :خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے وقت کی لیک ہونے والی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جس عمارت میں یہ تصویر لی گئی وہ وزارت داخلہ کے ماتحت ہے ۔
سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہناتھا کہ بھٹو شہید کو چار چار گھنٹے کٹہرے میں کھڑا کیا جاتا تھا ،حسین نواز کی جس عمارت میں تصویر لی گئی ہے وزارت داخلہ کے ماتحت ہے ۔خورشید شاہ کا کہناتھا کہ تمام جماعتوں کی رائے ہے کہ اس بجٹ کو قومی بجٹ نہ کہا جائے ،یہ بجٹ ایسا ہے جس سے امیر بھی خوش نہیں ۔
خورشید شاہ کا کہناتھا کہ نہال ہاشمی نے جو کہا وہ ان کا اپنا نہیں کسی اور کا بیان ہے ،حکمرانوں کو سوچنا چاہیے حالات خراب ہوئے تو سب کا نقصان ہو گا ۔اپوزیشن لیڈر کا کہناتھا کہ ہمارے تو گھوڑے اور خطر قطر سے آتے ہیں ۔

مزید :

قومی -