سینٹ انتخابات ،شرمیلا فاروقی اپنی رخصتی والے دن ووٹ ڈالنے سندھ اسمبلی پہنچ گئیں

سینٹ انتخابات ،شرمیلا فاروقی اپنی رخصتی والے دن ووٹ ڈالنے سندھ اسمبلی پہنچ ...
سینٹ انتخابات ،شرمیلا فاروقی اپنی رخصتی والے دن ووٹ ڈالنے سندھ اسمبلی پہنچ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ شرمیلا فاروقی اپنی رخصتی والے دن سینٹ انتخابات میں اپنے رائے شماری کے حق کو استعمال کرنے سندھ اسمبلی پہنچ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق شرمیلا فاروقی کا نکاح ہشام ریاض سے دو مارچ کو پڑھا دیا گیاتھااور آج ان کی رخصتی کا دن ہے لیکن وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے لیے اپنا ووٹ ڈالنے سندھ اسمبلی پہنچ گئی ہیں ۔شرمیلا فاروقی کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی تھی جب وہ سندھ اسمبلی میں داخل ہوئیں، میڈیا نے ان پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے یاد دہانی کروائی کی آج وہ رخصت ہو کر اپنے پیا گھر چلی جائیں گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -