الیکشن کمیشن کو این اے 125 کا تحریری فیصلہ تاحال نہ مل سکا

الیکشن کمیشن کو این اے 125 کا تحریری فیصلہ تاحال نہ مل سکا
الیکشن کمیشن کو این اے 125 کا تحریری فیصلہ تاحال نہ مل سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 155 کا فیصلہ تاحال موصول نہیں ہو سکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کو تحریری موصول ہونے کا انتظار ہے کیونکہ تحریری حکم ملنے کے بعد دونوں ارکان کو ڈی سیٹ کر کے ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کیا جانا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے اپنے فیصلہ میں الیکشن کمیشن کو آئندہ 60 روز میں ضمنی انتخاب کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔
الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خامد خان کی درخواست پر منگل کے روز اپنا فیصلہ سنایا جس میں این اے 125 کے انتخاب میں بے ضابطگیوں اور سنجیدہ غلطیوں کی نشاندہی کی گئی اور دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دیا گیا۔

مزید :

قومی -