وفاقی وزیر داخلہ کی ایرانی سفیر سے ملا قات ،دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پنجاب ہاوس میں ہونے والی اس ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال ،باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی نظام کو مزید بہتر کرنے پر بات چیت ہوئی ۔اس موقع پر چوہدری نثارکا کہنا تھا کہ خطے کو غیر مستحکم کرنے والوں کے خلاف مل کر جد و جہد کرنے کی ضرورت ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایرانی فورسز کی جانب سے سرحد عبور کرنے والے 50پاکستانیوں کی گرفتاری پر بھی بات چیت ہوئی ۔