پاک ، افغان ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ، پاکستان کا افغان بارڈر پولیس کی بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج

پاک ، افغان ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ، پاکستان کا افغان بارڈر پولیس ...
پاک ، افغان ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ، پاکستان کا افغان بارڈر پولیس کی بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور افغانستان کے ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، پاکستان نے افغان بارڈر پولیس کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ پر افغانستان سے احتجاج کیا ہے اور معاملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

آغاعلی اور سارہ خان کا جلد منگنی کااعلان
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن پاکستان آرمی میجر جنرل سحر شمشاد مرزا نے پاکستانی فورسز او ر سویلینز پر افغان بارڈر پولیس کی فائرنگ کی مذمت کی جس کی وجہ سے شہادتیں ہوئی ہیں ۔پاکستان اور افغانستان کی سرحدگاﺅں کے درمیان میں سے گزرتی ہے جبکہ پاکستانی فورسز اور گاﺅں کے افراد پاکستانی علاقے میں تھے، افغانستان معاملے کی شفاف تحقیقات کرائے ۔ دونوں ممالک اپنی اپنی سرحدوں میں رہ کر کام کریں۔

کئی سالوں سے ائیرلائن میں نوکری کرنے والی ائیرہوسٹس اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروانے گئی تو آگے سے حکومت نے ایسا جواب دے دیا کہ زندی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، کبھی سوچا ہی نہ تھا کہ پاسپورٹ بھی۔۔۔
افغان ڈی جی ایم او نے بھی پاکستانی مﺅقف تسلیم کیا کہ گاﺅں دونوں سرحدوں کے درمیان منقسم ہے اور افغان فورسز اپنی حدود کے اندر رہیں گی۔ انہوں نے پاکستان کو آج ہونے والے واقعے کی شفاف تحقیقات اور افغان فورسز کی اپنی حدود کے اندر رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

لوڈشیڈنگ کے موجد آج احتجاج کی بات کر رہے ہیں، ہم گندی زبان کے استعمال کے بجائے اپنے کام میں مگن رہے، 2018ءمیں شیر آئے گا اور کبوتر کو اٹھا لے جائے گا: وزیراعظم
آئی ایس پی آر کے مطابق اب دونوں ممالک کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -