عمران خان عید پر ایک گائےاور 3 بکروں کی قربانی کریں گے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عید الاضحی کے موقع پر ایک بھورے رنگ کی گائےاور تین بکروں کی قربانی کریں گے جنہیں کل بنی گالہ سے ڈی چوک میں جاری دھرنے میں لایا جائے گا اور وہیں ان کی قربانی کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گائے قربانی کے مقصد سے خصوصی طور پر گھر میں پالی گئی ہے اور اعلان کے مطابق عمران خان ڈی چوک میں ہی قربانی کریں گے۔