پی آئی اے بحران قومی معاملہ ہے ،وزیر اعظم فوری نوٹس لیں :خورشید شاہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ نے کہا ہے پی آئی اے بحران قومی معاملہ ہے اس لیے وزیر اعظم اس معاملے میں مداخلت کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے نقصان سے بچائیں ۔میڈ یا رپورٹس کے پالپا کے وفد نے خورشید شاہ سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھاکہ اس معاملے پر وزیر اعظم کو خط لکھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔پیپلز پارٹی اس قومی بحران کو پارلیمنٹ میں اٹھائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ پالپا کے مطالبا ت جائز اور قانون کے مطابق ہے اس لیے پی آئی اے کو ان پر غور کرنا چاہیے ۔