26سو کلومیٹر پاک افغان سرحد غیر محفوظ ،افغان سرحد سے نقل و حرکت بھی بے قاعدہ ہے :سرتاج عزیز
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاہے کہ 26 سو کلومیٹر پاک افغان سرحد غیر محفوظ ہے اور افغان سرحد سے نقل و حرکت بھی بے قاعدہ ہے۔
سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری بیان جمع کرایا گیا جس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی افغانستان کے ساتھ 26 سوکلومیٹر سرحد غیر محفوظ ہے، ثقافتی قربت کے باعث سرحد پر روزانہ 40 سے 50 ہزار افراد کی نقل و حرکت جاری رہتی ہے اور زیادہ تر نقل و حرکت بے قاعدہ ہے۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے مطابق پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کو مو¿ثر بنانا زیادہ اہم ہے، اگر سیکیورٹی بہترین اور سخت ہوئی تو معاشی صورتحال خود ہی بہتر ہوجائے گی اسی لیے نقل و حرکت کو باقاعدہ اور محفوظ بنانے کے لیے پاکستان کی جانب سے گزر گاہوں پر گیٹ اور سرحد پر تاروں کی باڑ لگائی جارہی ہے جب کہ افغانستان کی مخالفت کے باوجود 37 میٹر اندر طورخم پر گیٹ لگایا گیا ہے، باقی گزر گاہوں پر بھی مرحلہ وار تنصیبات کی جائیں گی۔