آپریشن ضرب عضب سے دشمن کی کمرتوڑ دی،بھارت جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا،وزیراعظم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے دشمن کی کم توڑ دی،ہمارا دفاع مضبو ط ہے،برہان وانی کی شہادت سے آزادی کشمیر کی تحریک کو نئی روح ملی،بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے ، جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیر اعظم محمد نوازشریف نے یوم دفاع کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،ہمارا دفاع اور مسلح افواج مستقبل کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں، جدید ہتھیاروں میں ہم خود انحصاری کی منزل بھی حاصل کر چکے ہیں،حتف میزائل سیریز،الخالد و الضرار ٹینک مضبوط دفاع کی نا قابل فراموش علامات ہیں۔
عالمی برادری بھارت کے کشمیر میں مظالم کا سختی سے نوٹس لے ،آنکھوں میں چھرے مارنا ظلم کا آخری درجہ ہے:نوازشریف
انہوں نے کہا ہے کہ اندرونی و بیرونی سازشیں اور دہشتگردی کے چیلنجز ہم سے اتحاد وایمان کا تقاضا کرتے ہیں،فخر ہے کہ ہم نے اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی کامظاہرہ نہیں کیا ،6 ستمبر کو ہماری بہادرمسلح افواج نے قوم کےساتھ دشمن کے عزائم خاک میں ملائے،اپنی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ،جرات و بہادری اور جدت کے سفر پر فخر ہے، ہماری افواج کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں نے ہماری آزادی کو دوام بخشا، 6ستمبرایک روشن اور ولو لہ انگیز دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہماری ایٹمی صلاحیت مضبوط دفاع کی علامت ہے،ہمارے جے ایف تھنڈر طیارے ،آگسٹا آبدوزیںہمارا فخر ہیں،ہم اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتے،خطے میں توزن کو برقرار رکھنے کیلئے کوشاں رہیں گے،ہم نے جنوبی ایشیاءمیں طاقت کا توازن برقرار رکھ کر امن کو دوام بخشا۔
انہوں نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے ، آج وطن عزیز میں امن و امان کی صورت حال حوصلہ افزا ہے،امن و امان بر قرار رکھنے کو سیاسی و ذاتی مفادات سے بالاترسوچ کی ضرورت ہے،اقتصادی ترقی بھی ملکی دفاع اور استحکام کے لیے ناگزیر حیثیت رکھتی ہے،سی پیک کے تحت توانائی،انفراسٹرکچر و دیگر منصوبے انتہائی اہم ہیں۔
وزیراعظم نے آٹے کی نئی قیمت کی فوری طورپرمنسوخی کی ہدایات جاری کردیں:مریم نواز
انہوں نے کہا کہ آج کے تاریخی موقع پرمقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی بھی مذمت کرتا ہوں،کشمیر پر ہمارا مو¿قف واضح ہے۔جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا،مسئلے کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوگا،برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پیدا ہوئی،نوجوان جس تحریک کو اپنے ہاتھ میں لے لیں تو کامیابی مقدر بن جاتی ہے،بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے کہ مزید جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔اقتصادی ترقی بھی ملکی دفاع اور استحکام کے لیے ناگزیر حیثیت رکھتی ہے۔