جرمن وزیر اقتصادی ترقی کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جرمن وزیر اقتصادی ترقی کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور ...
جرمن وزیر اقتصادی ترقی کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے جرمنی کے وزیر برائے اقتصادی ترقی ڈاکٹرجرڈ ملر نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مودی 21ویں صدی کا ہٹلر ، انتہا پسندانہ اور دہشت گردانہ ذہنیت کا حامل شخص ہے،جس کے ہاتھ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں:فاروق حیدر

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے جرمن وزیر برائے اقتصادی ترقی نے وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہیں ، پاکستان میں امن وامان کی صورت حال میں بہتری سے معاشی ترقی میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ پاک جرمن چیمبر آف کامرس کے قیام کی تجویز اچھی اورقابل عمل ہے۔

جب تک مسائل حل نہیں ہوتے ، ایجنڈا تبدیل نہیں ہوگا،عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے کیلئے زندگی صرف کریں گے:مصطفی کمال
جرمن وزیر معاشی ترقی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔

مزید :

قومی -