کلبھوشن بھارتی جاسوس ہے، اس لیے قونصلر رسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا: چوہدری نثار علی خان

کلبھوشن بھارتی جاسوس ہے، اس لیے قونصلر رسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا: چوہدری ...
کلبھوشن بھارتی جاسوس ہے، اس لیے قونصلر رسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا: چوہدری نثار علی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیوبھارتی جاسوس ہے، جو خاص مقاصد لے کر پاکستان میں گھسا تھا، اس لیے اس تک قونصلر رسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا ۔
اسلام آباد میں انتہائی ناراض اور دھواں دھار پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ میڈیا سے کافی ناراض نظر آئے اور صحافیوں سے شکوے شکایات کرتے رہے ۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اخبارات میں خبروں کے علاوہ اداریے تک لکھے جارہے ہیں کہ شناختی کارڈز کی تصدیق کیلئے لوگ قطاروں میں ذلیل ہورہے ہیں ۔ بڑے نامور و سینئر صحافی اپنی آنکھوں سے دیکھے بغیر کچھ بھی لکھ دیتے ہیں ۔ سمز کی تصدیق کا عمل ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے کسی کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تصدیق کیلئے لائن میں نہیں لگنا پڑے گا اور نہ ہی کہیں قطار بنوائی گئی ہے ۔ اپنے دور میں ڈھائی لاکھ سے زیادہ جعلی شناختی کارڈ اور 29000 سے زائد پاسپورٹ بلاک کیے جبکہ 600 نادرا ملازمین کو کرپشن پر برخاست کیا ہے۔

ٹیلی نار کی زبردست تھری جی سروس کے بعد ایک اور شاندار آفر، مناسب ترین قیمت پر بہترین موبائل فونز متعارف کرا دیئے
انہوں نے کہا کہ ہم تمام اخبارات اور خبروں کا ریکارڈ رکھ رہے ہیں اور میں 6 ماہ بعد صحافیوں کو دکھاؤں گا کہ ہم نے کیا کچھ کرلیا ہے ۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ اسلام آباد میں پولیس کے ناکے ختم ہوجائیں اور 6 ماہ کی مانیٹرنگ کے بعد ناکے کم کر دیے جائیں گے ۔ چند لوگوں کے کیے کی سزا پوری قوم کی نہیں ملنی چاہیے دہشتگردی کے خلاف جدید ٹیکنالوجی استعمال کر رہے ہیں جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
ایک صحافی نے وزیر داخلہ سے آرمی چیف سے ملاقاتوں کے حوالے سے سوال کیا تو اس کے جواب میں چوہدری نثار نے صحافی کو کہا کہ مجھے آپ جیسے سینئر صحافی سے اس قسم کے سوال کی توقع نہیں تھی ۔پاکستانی فوج کا ملکی سیاست میں اہم کردار رہا ہے اور انہوں نے 30 سال تک ملک پر حکومت کی ہے ۔ بطور وزیر داخلہ میری آرمی چیف سے ملاقاتیں روٹین کا معاملہ ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -