سینٹ کا اجلاس،اٹارنی جنرل کی سابق چیف جسٹس صاحبان کی مراعات پر بریفنگ
اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینٹ نیئر بخاری کی زیر صدارت سینٹ کا اجلاس ہو ا جس دوران اٹارنی جنرل نے سابق چیف جسٹس صاحبان کی مراعات پر سینٹ کو بریفنگ دی ۔اجلاس کے دوران اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ بلٹ پروف گاڑیاں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور ان کے گھر والوں کے زیر استعمال ہیں اور عدالت نے افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی دینے کا کہا تھا اس لیے ہم عدالت کا حکم ماننے کے پابند ہیں ۔اس موقع پر سینٹر اعتزاز احسن کا کہناتھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی استعمال کرنے کی اجاز ت دی تھی لیکن اٹارنی جنرل ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کیوں نہیں دائر کرتے ۔انہوں نے کہاکہ افتخار چوہدر ی نے بیٹے کی شادی کے لیے قرض لیا تھا لیکن ارسلان افتخار اب لاہورمیں عالیشان گھر تعمیر کروا رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ افتخار چوہدری اب چیف جسٹس نہیں ہیں سینٹ انہیں طلب کر سکتاہے۔
اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے سینٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وہ افتخار چوہدری کو بلٹ پروف گاڑی دینے سے متعلق ایک درخواست جلد دائر کریں گے۔