سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دورہ پاکستان کیلئے مان گئے

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دورہ پاکستان کیلئے مان گئے
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دورہ پاکستان کیلئے مان گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیر اعظم نواز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اس وقت سعودی عرب کے دورہ پر ہیں جہاں انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جس پرانہوں نے آمادگی کا اظہار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ سلمان کے دورہ پاکستان کی تفصیلات دونوں ممالک کے دفتر خارجہ کے ذریعے طے کی جائیں گی۔ذرائع کا مزید کہناتھا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اگلے مہینے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

سینیٹ انتخابات، خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا انکشاف

مزید :

قومی -