حکومت فلم پالیسی کی تشکیل کے لئے پرعزم ،ملک میں سینما انڈسٹری کا قیام اچھی بات ہے: مریم اورنگزیب

حکومت فلم پالیسی کی تشکیل کے لئے پرعزم ،ملک میں سینما انڈسٹری کا قیام اچھی ...
حکومت فلم پالیسی کی تشکیل کے لئے پرعزم ،ملک میں سینما انڈسٹری کا قیام اچھی بات ہے: مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اداکاروں کی میراث ہے۔ کسی ایک کا نام لینا غیر مناسب ہوگا، مجھے سب بہت پسند ہیں، مجھے اداکار ہمایوں سعید بھی پسند ہیں، ماضی کے اداکاروں میں ندیم صاحب ہیں، میری والدہ ان کی فلمیں پسند کرتی تھیں۔ نئے اداکاروں کو بھی سراہانا چاہیے، ان کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کو پہنچانا جارہا ہے۔مریم اورنگزیب نے بتایا کہ انہوں نے آخری پاکستانی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ دیکھی تھی، اور یہ اتنی مزاحیہ فلم ہے کہ سب کو دیکھنی چاہیے۔

عزیر بلوچ کا دست راست ملا نثار پاک ایران بارڈ سے پکڑا گیا، مقابلہ میں زخمی

وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کی صدارت میں سندھ کے گورنر ہاؤس میں فلم پالیسی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری جتنی ترقی کرے گا، ملک کے مسائل اتنے ہی کم ہوں گے۔ وفاقی حکومت فلم پالیسی کی تشکیل کے لئے پرعزم ہے اور ملک میں سینما انڈسٹری کاقیام اچھی بات ہے۔ حکومت 4 ماہ سے فلم پالیسی پر کام کر رہی ہے، فلموں اور سیاحت کی بدولت ملک کا مثبت امیج اجاگر ہو سکے گا۔

پاک افغان سرحدپر کشیدگی، ضلعی انتظامیہ نے سرحدی دیہات خالی کرنے کا حکم دے دیا
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف فلم انڈسٹری کی بحالی چاہتے ہیں جبکہ اس کو زبوں حالی سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں، فلم ساز فلمیں بنانے کے لیے آلات درآمد کرنا چاہتے ہیں تو حکومت تعاون کرے گی۔ فلم انڈسٹری کے پھیلاﺅ سے ملک کی ثقافت اور ورثے کو فروغ ملے گا۔ اس اجلاس کا مقصد فلمی صنعت سے وابستہ افراد کی رائے حاصل کرنا ہے، جسے فلم پالیسی 2017 میں شامل کیا جائے گا۔

”عمران خان پیچھے پڑا ہے کہ شادی کر لو، بار بار فون کر کے۔۔۔“ پاکستانی لڑکی نے ایسی ویڈیو جاری کر دی کہ ہر کسی کو حیران پریشان کر دیا

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت فلم پالیسی کی تشکیل کے لئے پرعزم ہے ، جس کے لئے 4ماہ سے کام جاری ہے۔ ملک میں سینما انڈسٹری کا قیام اچھی بات ہے۔ انہوں فلمی صنعت کی بہتری کے لیے پروفیشنل اکیڈمی بنانے کا اعلان بھی کردیا ۔

مزید :

قومی -