سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 87 ہو گئی، 54 تاحال لاپتہ

سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 87 ہو گئی، 54 تاحال لاپتہ
سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد 87 ہو گئی، 54 تاحال لاپتہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے پاکستانی حجاج کی تعداد 87 ہو گئی ہے اور 54 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر منظور الحق نے تصدیق کی ہے کہ سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانی حجاج کی تعداد 87 ہو گئی ہے جن میں سے 32 پاکستانیوں کی مکہ مکرمہ کے المعصم قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے۔ منظور الحق کے مطابق 54 پاکستانی تاحال لاپتہ ہیں اور 40 پاکستانیوں کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 7 حجاج مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -