توانائی کے تمام منصوبوں کو مقررہ وقت پر ختم کیا جائے ،وزیر اعظم کی ہدایت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے توانائی کے تمام منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے کہ ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ2017ء تک ایل این جی سے حاصل کردہ 3 ہزار 6 سو میگاواٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواجس میں ایل این جی درآمد کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے توانائی منصوبوں سے متعلق قانون پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی اور وازرات پیٹرولیم کوایل این جی سے متعلق بجلی کے تمام منصوبے بر وقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کا معاملہ جلد حل کر لے گی۔