وزیر اعظم سے نیٹو ملٹر ی کمیٹی کے چیئر مین کی ملاقات ،دنیا مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں رہ سکتی :جنرل پیٹر

وزیر اعظم سے نیٹو ملٹر ی کمیٹی کے چیئر مین کی ملاقات ،دنیا مسئلہ کشمیر سے الگ ...
وزیر اعظم سے نیٹو ملٹر ی کمیٹی کے چیئر مین کی ملاقات ،دنیا مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں رہ سکتی :جنرل پیٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم نواز شریف سے نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیئر مین جنرل پیٹر نے ملاقات کی ہے جس میں مسئلہ کشمیر ،پاک بھارت کشیدگی ، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کا دوہرا معیار ہے ،ادھر جنرل پیٹر کا کہنا تھا کہ دنیا مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں رہ سکتی۔

پاکستان امن پسند ملک ہے ،اگر دشمن نے اسٹریٹجک غلط فہمی یا جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا :جنرل راحیل شریف

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم اور جنرل پیٹر کی ملاقات میں کشمیر میں بھارتی مظالم اور پاک افغان تعلقات کے امور بھی زیر بحث آئے ۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر بھارت کا دوہرا معیار ہے ہے جس سے خطے میں مسائل پیدا ہو رہے ہیں ،بھارتی فوج کے مظالم سے معصوم کشمیری جانیں ضائع ہوئیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا اڑی حملے کا پاکستان پر الزام غیر منصفانہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی افغانستان سے متعلق پالیسی بالکل واضح ہے ،افغانستان کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ،ہم نے ہمیشہ کہا کہ دہشت گردی مشترکہ دشمن ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن نہ صرف خطے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ضروری ہے ،امن کے حصول کے لیے پاکستان کی سول اور عسکری قیادت افغان حکام سے رابطے میں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور میں نے افغانستان کا دورہ کر کے افغان حکام کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ادھر جنرل پیٹر نے کہا کہ دنیا مسئلہ کشمیر سے الگ نہیں رہ سکتی ۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے جنہوں نے اس جنگ میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نیٹو کا روائتی اتحادی اور اہم ملک ہے ۔جنرل پیٹر نے مسلح افواج کے سربراہوں سے ملاقاتوں پر بھی اطمنان کا اظہار کیا ۔
واضح رہے کہ پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیئر مین جنرل پیٹر نے گزشتہ دور روز میں چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقاتیں کی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -