سارک کانفرنس کا بائیکاٹ کر کے بھارت نے اچھا نہیں کیا :سیکریٹری خارجہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ سارک کانفرنس کا بائیکاٹ کر کے بھارت نے اچھا نہیں کیا ،بھارت کی جانب سے در اندازی برداشت نہیں ہوگی ،پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتاہے ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ اسی دن مسترد کر کے بھارتی سفیر کو بلا کر مذمت کی اور واضح پیغام دیا پاکستان جواب کے لیے مکمل تیار ہے ۔ان کاکہنا تھا کہ 29ستمبر کو سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی ،کراس بارڈر فائرنگ میں دو پاکستانی جوان شہید ہوئے ۔
امریکہ نے بھارت کی پاکستان مخالف پٹیشن خارج کر کے ذمہ داری کا ثبوت دیا :ترجمان دفتر خارجہ
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بریفنگ دیتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ کشمیر یوں کی سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھی جائے گی ،وزیراعظم نے عالمی سربراہان اور اداروں کو خطوط لکھے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو اپنا داخلی معاملہ قرار دیتا ہے جس کے باعث مقبوضہ کشمیر میں صورتحال اب بھی تشویشناک ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے برہان وانی کی شہادت پر اگلے دن سخت بیان جاری کیا تھا کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد دہشت گردی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک ان کی اپنی ہے ،کشمیر کی صورتحال پر پاکستان چین اور امریکہ سے رابطے میں ہے۔