شیخ رشید اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے پسند ہے: عمران خان

شیخ رشید اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے پسند ہے: عمران خان
شیخ رشید اپنے جارحانہ انداز کی وجہ سے پسند ہے: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان اور شیخ رشید کی قربتوں کے حوالے سے طرح طرح کی چہ میگوئیاں کی جاتی ہیں اور بہت سے لوگ پوچھتے ہیں کہ عمران خان کو شیخ رشید اتنا زیادہ پسند کیوں ہے کہ ہر اہم مشورے کیلئے وہ انہی سے رجوع کرتے ہیں۔ لیکن اب اس سوال کے متلاشی لوگوں کی تلاش ختم ہوگئی ہے کیونکہ عمران خان نے خود ہی شیخ رشیدسے قریبی تعلق کے حوالے سے بتادیا ہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی بیان کی ہے ۔ اجلاس کے دوران ارکان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ عمران خان کو شیخ رشید اتنا زیادہ پسند کیوں ہے ؟ تو عمران خان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید جارحانہ موڈ میں رہتا ہے اس لیے پسند ہے۔

مائنس الطاف حسین کے بعد مائنس زرداری کیلئے بھی بڑی آواز بلند ہوگئی
پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران ارکان نے سوال کیا کہ اسلام آباد میں دھرنے کا نتیجہ کیا ہوگا؟ جس پر عمران خان نے کہا کہ مجھے نتیجے کا علم نہیں لیکن سب لوگ 30 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کا کوئی قصور نہیں ہے آصف زرداری کرپشن میں مشہور ہے رہنما اسے نشانہ بنائیں ۔

مزید :

قومی -