بچوں نے خورشید شاہ کو کوچوان بنا دیا
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) بچے من کے سچے ہوتے ہیں۔ ان کی چھوٹی چھوٹی خواہشات کے سامنے بڑے بڑے ڈھیر ہو جاتے ہیں ۔ ایسا ہی آج پیپلز پارٹی کے رہنماءاور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے ساتھ ہوا جب ان کے پوتوں نے تانگے کی سواری کی خواہش ظاہر کی۔ جس کے جواب میں خورشید شاہ کوچوان بن گئے۔
مودی کا جنگی جنون عروج پر ، بھارت اور اسرائیل کے مابین2بلین ڈالر کا اسلحہ خریدنے کا معاہدہ طے پاگیا
تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے پوتوں نے تانگے پر سفر کی خواہش کا اظہار کیا جس کے جواب میں خورشید شاہ بچوں کو لے کر تانگے پر سوار ہوگئے اور خود کوچوان بن کر سکھر شہر کی سڑکوں پر نکل پڑے اس دوران رہنماءپیپلز پارٹی کے رہنما کے پروٹوکول کی گاڑیاں بھی ان کے ہمراہ تھیں۔
واضح رہے کہ خورشید شاہ کچھ عرصہ قبل گھڑ سواری کے نتیجے میں گھوڑے سے گر کر زخمی بھی ہوئے تھے۔