بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر پر حملہ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، بھارت پاکستانی سفارتخانوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے: دفتر خارجہ

بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر پر حملہ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی ...
بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر پر حملہ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی، بھارت پاکستانی سفارتخانوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے: دفتر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت میں حکمران جماعت کے کارندوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر پر دھاوا بول دیا جنہیں روکنے کیلئے پولیس نے واٹرکینن کا استعمال کیا، بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ ایل او سی کےمعاملےپر پاکستان سے وضاحت طلب کی ہے۔ذرائع کےمطابق بھارتی مظاہرین نے وزیراعظم منموہن سنگھ پر زور دیا ہے کہ وہ نوازشریف سے ملاقات منسوخ کریں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکمران جماعت کانگریس کے یوتھ ونگ نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کردیا جنہیں روکنے کیلئے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ دوسری جانب بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ کہ ایل او سی کے معاملے پر پاکستان سے وضاحت طلب کی ہے ، پاکستان کے جواب کے بعد جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کا وفد آج وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات بھی کرے گا جس میں وزیراعظم پر زور دیا جائے گا کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر نواز شریف سے ملاقات نہ کریں۔ دوسری جانب حکمران جماعت کانگریس کے ترجمان کا کہناہے کہ نواز شریف منموہن ملاقات منسوخ نہیں ہوگی اور دونوں وزرائے اعظم کی میٹنگ شیڈول کے مطابق ہوگی۔ ادھر پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے دفتر پر حملے کے بعد پاکستان میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے جن سے ملاقات میں پاکستانی ہائی کمیشن کی حفاظت کا کہا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت میں موجود پاکستانی سفارتخانے اور عملے کی سیکیورٹی بھارت کی ذمہ داری ہے لہٰذا بھارت پاکستانی سفارتخانے کے حملے کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔

مزید :

قومی -Headlines -