طیارہ حادثے میں شہید ہونیوالے افراد کے ورثا کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں: آرمی چیف
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے میںشہید ہونیوالے افراد کے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور فسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید ہونیوالے افراد کے ورثا کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
پاک فوج کے ادارہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حادثے کا شکار ہونیوالے بد قسمت طیارے میں شہید ہونیوالے افراد کے اہلخانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میںبرابر کے شریک ہیں، اللہ شہید ہونیوالوں کو جنت میں اعلیٰ مقام دے او ر اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔