ن لیگ کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے نظرآرہا ہے،سینیٹ الیکشن سے پہلے کوئیک مارچ ہوجائے گا،شیخ رشید کا دعویٰ

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے نظرآرہا ہے،سینیٹ الیکشن سے پہلے کوئیک مارچ ہوجائے گا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ صرف طاہر القادری نہیں پوری قوم ہی دھرنے میں ہے،زرداری اور طاہر القادری کا اتحاد ہواتوملک گیراپوزیشن کا ماحول بنے گا، شیخ رشید کا کہناتھا کہ فضل الرحمان بھی آصف زرداری کے کسی نہ کسی تعویز میں آ جائیں گے،انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں، اسحاق ڈار نے نواز شریف سے زیادہ دولت لوٹی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں