الیکشن کمیشن نے کلثوم نوازکی رکنیت معطلی سے متعلق پی ٹی آئی کے خط کا جواب دے دیا

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے کلثوم نوازکی رکنیت معطلی سے متعلق پی ٹی آئی کے خط کا جواب دے دیا،الیکشن کمیشن نے جواب میں کہا ہے کہ حلف نہ اٹھانے کے باوجودکلثوم نوازرکن قومی اسمبلی رہ سکتی ہیں،آرٹیکل 65کے تحت ایوان میں بیٹھنے یا ووٹ دینے کیلئے حلف ضروری ہے،آئین وقانون میں منتخب ہونے پرحلف اٹھانے کی کوئی ڈیڈلائن نہیں۔
واضح رہے کہ کلثوم نواز این اے 120سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں اور علالت کے باعث لندن میں زیر علاج ہیں جس کی وجہ وہ حلف نہیں اٹھا سکیں،پی ٹی آئی نے حلف کے بغیرکلثوم نوازکی اسمبلی رکنیت پرسوال اٹھایاتھا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں