طاہرالقادری جیسے لوگ ڈگڈگی بجانے والے ہیں،سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ہمارا دامن صاف ہے:حمزہ شہباز

قومی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز  شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ عام کردی،ہمارا دامن صاف ہے ،انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ قوم جانتی ہے طاہرالقادری کس کانام ہے؟یہ لوگ کینیڈامیں رہتے  اور وہیں ان کی جائیدادیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری جیسے لوگ ڈگڈگی بجانے والے ہیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں شہادتوں پرہمیں بھی افسوس ہے،ایسے لوگوں کولاشوں پرسیاست نہیں کرنے دیں گے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں