شیخ رشید کا طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ ،باقرنجفی رپورٹ پر تبادلہ ،حکومت کے خلاف جدوجہد تیز کرنے پر اتفاق

قومی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ڈاکٹر طاہرالقادری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے،دونوں رہنماؤں نے جسٹس باقر نجفی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا ہے،دونوں رہنماؤں کے درمیان حکومت کیخلاف جدوجہد تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اس سے قبل شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا دھڑن تختہ ہوتے ہوئے نظرآرہا ہے،سینیٹ الیکشن سے پہلے کوئیک مارچ ہوجائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ صرف طاہر القادری نہیں پوری قوم ہی دھرنے میں ہے،زرداری اور طاہر القادری کا اتحاد ہواتوملک گیراپوزیشن کا ماحول بنے گا.شیخ رشید کا کہناتھا کہ فضل الرحمان بھی آصف زرداری کے کسی نہ کسی تعویز میں آ جائیں گے، نواز شریف اور شہباز شریف جھوٹوں کے آئی جی ہیں، اسحاق ڈار نے نواز شریف سے زیادہ دولت لوٹی۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں