آصف علی زرداری اور طاہر القادری کی ملاقات،باقر نجفی رپورٹ زیر بحث

قومی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان لاہورمیں منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ملاقات ہوئی جس میں باقر نجفی رپورٹ اور ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

امریکی صدر کا متنازعہ اعلان، فلسطین میں رہنے والے مسیحوں نے کرسمس ٹری کی بتیاں بجھا دیں


ملاقات میں سابق صد ر آصف علی زردار ی کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون پرعوامی تحریک کےساتھ ہیں ماڈل ٹاﺅن شہدا کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن بربریت کی بدترین مثال ہے شہدا کے لواحقین کو ساڑھے تین سال بعد بھی انصاف نہیں مل سکا، 14افرادکوقتل کیاگیالیکن کسی کیخلاف کارروائی نہیں ہوئی ، عوامی تحریک اورلواحقین کاصبر قابل تحسین ہے، ہم بھی شہداکے و ارث ہیں ، ہمیں تکلیف کااحساس اور اندازہ ہے، شہدا کےساتھ انصاف نہ ہوتو تکلیف کتنی بڑھ جاتی ہے؟۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ رپورٹ سامنے آ نے کے بعدقاتل اورمنصوبہ سازبے نقاب ہوئے,عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹاکر تھک گئے لیکن امید نہ چھوڑی،واضح رہے آصف علی زرداری کا منہاج القرآن سیکریٹریٹ کا یہ پہلادورہ ہے،ملاقات میں خرم نوازگنڈاپور،خورشید شاہ ،قمرزمان کائرہ اور دیگر شریک ہیں۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں