وزیر اعظم سے میئر لندن کی ملاقات،صادق خان کے لندن کا میئر منتخب ہونے پر ہر پاکستانی کو فخر ہے: وزیر اعظم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ صادق خان کے لندن مئیر منتخب ہونے پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔
امریکی صدر نے متنازعہ اعلان کرکے نئے فساد کا بیج بو دیا ہے: عبد القادر بلوچ
اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے میئر لندن صادق خان نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان میں تجارت ، سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں ،پاکستان برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔صادق خان کہتے ہیں کہ پاکستانی سرمایہ کاربرطانیہ میں تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیںبرطانیہ میں 17 لاکھ پاکستانی مقیم ہیں۔ میئر لندن کہتے ہیں کہ دورے سے پاکستان سے متعلق غلط تاثر دور کرنے میں مدد ملی۔
ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں